ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / امریکہ اورہندوستان کے درمیان تعلقات میں پیش رفت اسلام آباد کیلئے باعث تشویش نہیں: سرتاج عزیز

امریکہ اورہندوستان کے درمیان تعلقات میں پیش رفت اسلام آباد کیلئے باعث تشویش نہیں: سرتاج عزیز

Sun, 03 Jul 2016 23:35:28    S.O. News Service

لاہور3جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خارجہ امورپرپاکستانی وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان مضبوط ہوتا تعلق اسلام آبادکیلئے تشویش کا موضوع نہیں ہے۔عزیز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ یہ یقین دلاتا آیا ہے کہ بھارت اورپاکستان دونوں اس کیلئے یکساں اہمیت کی حامل ہیں۔عزیز نے کہاکہ امریکہ نے کئی بار کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات پاکستان کی قیمت پرنہیں ہیں، دونوں ملک ہمارے لئے اہم ہیں۔جنوبی ایشیاء اورمشرقی ایشیاء کے تناظر میں بھارت اہم ہے جبکہ مغربی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے تناظر میں پاکستان اہمیت رکھتا ہے۔ساتھ ہی ہمارا افغانستان اور اس علاقے میں بھی کردارہے۔عزیز نے آگے کہا کہ امریکہ ایک آزاد ملک ہے اور اقتصادی اور دیگر معاملات کیلئے وہ بھارت کے ساتھ جاسکتاہے کیونکہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات بنانا اس کے قومی مفاد کی ضرورت ہے۔عزیز نے زور دے کر کہا کہ امریکی بھارت کے درمیان جو تعاون ہے اس سے بھارت اورپاکستان کے درمیان اسٹریٹجک اور فوجی فرق نہیں پڑناچاہئے۔


Share: